قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عیدالفطر کی خوشیاں منائے، وزیر اعظم

0
39

اسلام آباد :قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عیدالفطر کی خوشیاں منائے، وزیر اعظم، اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عیدالفطر کی خوشیاں منائے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور پورے ملک میں عیدالفطر اتوار کو منائی جائے گی۔

 

 

سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ان خاندانوں کے لیے دعا کرنی چاہیے جن کے پیارے ہوائی جہاز کے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا کی وبا کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد محفوظ رہے جو ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 53ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس کا شاکر ہو کر ایک ہزار 123 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

 

وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی کورونا کی وبا کے حوالے سے متعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی ایس او پیز کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مرض ہمارے درمیان موجود ہے لہٰذا نماز عید کی ادائیگی سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔

Leave a reply