ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایل او سی کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مزید پیشرفت کے لیےایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری ہندوستان پر ہے۔ اقوام متحدہ کے کونسلوں کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے اور حق خود ارادیت کے حق کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان کو ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ہم نے بھی بھارت کے غیر ذمہ دارانہ فوجی بد انتظامی کے مقابلہ میں ، پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، گرفتار ہندوستانی پائلٹ کو واپس کیا۔ ہم ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں اور تمام بقایا معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں
I congratulate the entire nation & salute our Armed Forces on the 2nd Anniversary of our response to India's illegal, reckless military adventure of air strikes against Pakistan. As a proud & confident nation, we responded with determined resolve at a time & place of our choosing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
انہوں نے لکھا ایک قابل فخر اور پراعتماد قوم کے ناطے ہم نے ہماری مرضی کے وقت اور جگہ پر عزم کے ساتھ جواب دیا
We also demonstrated to the world Pakistan’s responsible behaviour in the face of India's irresponsible military brinkmanship, by returning the captured Indian pilot. We have always stood for peace & remain ready to move forward to resolve all outstanding issues through dialogue.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے بھارت کے غیرذمہ دارانہ فوجی رویہ کے جواب میں پاکستان کا ذمہ دارانہ رویہ دنیا کو دکھایا۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہوئے ہیں اور اب بھی مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزید پیش رفت کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے، بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے اور خود ارادیت کے حق کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔
I welcome restoration of the ceasefire along the LOC. The onus of creating an enabling environment for further progress rests with India. India must take necessary steps to meet the long-standing demand & right of the Kashmiri people to self determination acc to UNSC resolutions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا
اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے