اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول کو فون، وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے پر اظہار تشکر،وزیراعظم بھی بلاول کے طرزعمل سے خوش

0
48

اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول کو فون، وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے پر اظہار تشکر،وزیراعظم بھی بلاول کے طرزعمل سے خوش،اطلاعات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور کورونا وائرس کے معاملے پر حکومت اور وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے کا خیر مقدم کیا۔بلاول بھٹوسے گفتگوکرتے ہوئےسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ وزیراعظم آپ کے طرزعمل سے بہت خوش ہیں ،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے جس پر بلاول بھٹو نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور بلاول بھٹو کے حکومت اور وزیر اعظم سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم سب مل کر اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں گے ۔اس موقع پرا سپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو سے کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کرنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکان کے نام بھی مانگے ۔

بلاول بھٹو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دے دیں گے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کریں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے سفارشات بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلاول نے کراچی میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاق کی سطح پر ہنگامی اقدامات پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں لاک ڈائون کی طرف بڑھنا چاہیے تاہم وزیراعظم عمران خان لاک ڈائون کے خلاف ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جب بلاول سے پوچھا گیا کہ سندھ اور ملک بھر میں کورونا کے پھیلنے کا ذمہ دار کیا وہ بھی وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو سمجھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت وزیراعظم یا حکومت پر تنقید کا نہیں مشترکہ حکمت عملی بنانے کا ہے، میں اس کا ذمہ دار کورونا وائرس کو سمجھتا ہوں۔بلاول کے اس بیان کی ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی نسبت ن لیگ ابھی تک کرونا کے مسئلے پرسیاست کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ اورنفرت پائی جارہی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا کہ ن لیگ نے سیاسی فائدہ اٹھانے کےلیے کرونا کے مسئلے پرعمران خان کوہدف بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے

Leave a reply