وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی و دیگر بھی شریک، اہم امور پر ہوئی بات

0
41

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی و دیگر بھی شریک، اہم امور پر ہوئی بات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے

ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر بھی شریک تھے.

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور،کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی صورتحال پر پاک فوج کے کردار کو سراہا،

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی،بابر اعوان نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا،وزیر اعظم نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہا.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے،کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں،حالات کا مقابلہ کرنے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،عوام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں،

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری،سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل حکومت پراعتماد کا مظہر ہے،قومی اداروں کو مضبوط بنانے میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے،تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے،

Leave a reply