وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کرونا کیسز،لاک ڈاؤن و دیگر امور پر ہوئی اہم گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کورونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے وزراء کی پرفارمنس رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی.

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب بھی ملاقات کریں گے،وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم لاہور کے لیے روانہ ہو گئے تھے، لاہور پہنچتے ہی وہ ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے تھے۔

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت لاک ڈاوَن کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ،لاہور میں تمام بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں پر سختی بھی زیر غورہے،لاہو رمیں لاک ڈاوَن کے دوران میڈیکل اسٹور ز کھلے رہنے کی اجازت ہو گی

Comments are closed.