وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماسٹرپلان سےمتعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا ہے، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ نے بھی ملاقات کی ہے

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی،حکومت کیا کررہی ہے، اہم خبر آ گئی

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر،چیئرمین سی ڈی اے،ٹاؤن پلاننگ ودیگرمتعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی، اجلاس میں ماضی میں بے ربط تعمیرات اورماحولیاتی وانتظامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، چیئرمین سی ڈی اے نے شجرکاری مہم پربھی وزیراعظم کو بریفنگ دی.

آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہرکے پھیلاؤاورانتظام سےمتعلق مسائل کےحل کوماضی میں یکسرنظراندازکیاگیا،گرین ایریازمیں کمی کےباعث ماحولیاتی تبدیلیوں کےمنفی اثرات میں اضافہ ہوا،ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کابڑامسئلہ ہے،فوری توجہ دینےکی ضرورت ہے،اسلام آبادکےماسٹرپلان کاازسرنوجائزہ لینےاورمرتب کرنےکی ضرورت ہے،گرین ایریازکےتحفظ کےلئےفوری اقدامات کو حتمی شکل دی جائے،

ایک اور سابق وزیراعظم عید کرے گا جیل میں

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تعمیرات کےحوالے سےذیلی قوانین کوجلد ازجلدحتمی شکل دی جائے ،کچی آبادیوں کےمکینوں کوبہتررہائشی سہولتیں فراہم کرنے پرکام جاری ہے .

وزیراعظم عمران‌ خان سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرکی ملاقات

قبل ازیں‌ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصا کراچی میں حالیہ بارشوں اور شہرکی صفائی کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں اقدامات پر گفتگو کی گئی .

کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

کراچی میں بارش، اداروں نے طاقت کا مطابق کام کیا، سعید غنی

Shares: