وزیراعظم سے کراچی اور بلوچستان کے اراکین اسمبلی کی ملاقات،وزیراعظم نے دی اہم ہدایات
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ضمن میں نجی شعبے اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ممبران نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی شکور شاد، آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، عطاء اللہ خان، اسلم خان، فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل احمد خان شامل تھے۔
ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر بھی گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ کراچی کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر
پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟
وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا
پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بہت جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔ معاشی استحکام کے حصول کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ عوام کو درپیش مسائل کے حل پر ہے۔ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ضمن میں نجی شعبے اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ صنعتی عمل میں تیزی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کی رفتار تیز ہونے سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے منتخب نمائندگان کو ہدایت کی کہ عوام الناس سے مستقل رابطہ رکھا جائے تاکہ ان کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد ممکن بنایا جاسکے
پارلیمانی پارٹی بلوچستان کے وفد نے جمعہ کو معاون خصوصی سردار یار محمد رند کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری، ممبر قومی اسمبلی میر محمد خان جمالی، رکن قومی اسمبلی منورہ منیر، اراکین صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ، سردار بابر موسی خیل، زاہدہ بی بی، عمر جمالی، نصیب اللہ خان اور محمد مبین خان خلجی شامل تھے جبکہ معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی ۔وفد نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے متلعقہ امور پر بریف کیا۔
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی
سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
وزیر اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اورصوبے میں سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں صوبائی حکومت کی ہر ممکنہ طریقے سے معاونت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ معاشی استحکام کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صنعتی عمل تیز ہو اور نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔ معاشی عمل کے استحکام اور تیزی سے بلوچستان کے نوجوانوں کو مستفید ہونے کے بھی بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ کے جامع پروگرام “احساس” پروگرام اور صحت انصاف کارڈ کی بدولت بلوچستان کی عوام خصوصا غربت سے متاثرہ خاندانوں کو سہولت میسر آئے گی۔