وزیراعظم سے ترک،ایران، مصر،ایتھوپیا کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم کی الگ الگ ملاقاتیں
وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ایرانی صدر، ترک صدر، مصری صدر،اٹلی کے وزیراعظم، ایتھوپیا کے صدر نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے تمام رہنماؤں کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا
وزیراعظم عمران خان کی مصرکےصدرعبدالفتاح السیسی سےملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوَں نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کےفروغ پراتفاق کیا، مصری صدر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی مسائل سےنمٹنے کے لیے پاکستان کےتجربات سےمستفید ہونے کے خواہاں ہیں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
نیویارک۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم جوسپی کاﺅنٹے سے منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کے قانونی، انسانی اور امن و سلامتی سمیت مختلف پہلوﺅں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو سمیت تمام پابندیاں فوری طور پر ہٹانے، تمام قیدیوں کو رہا کرنے، پیلٹ گنز کے استعمال کو روکنے اور کشمیری عوام کے انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے مسئلہ پر توجہ دیں اور جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے سیاسی، تجارتی و اقتصادی، دفاعی پیداوار، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کی صدر سہلی ورک زیوڈے نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی تعاون کے مزید فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں ایران کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد میں تعاون بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی قیادت بالخصوص سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنائی کا کشمیری عوام اور ان کے جائز حق کے حصول کے لئے غیر مبہم حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر کے ساتھ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے غیر قانونی اقدامات اور حالیہ صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کرفیو اور گزشتہ 50 دنوں سے نہتے کشمیری عوام پر عائد کی گئی پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے وزیراعظم عمران خان کے رواں سال دورہ ایران کے دوران ہونے والے دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور ترکی نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اعادہ گزشتہ روز نیو یارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال جنوری میں اپنے دورہ ترکی کا زکر کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک ترکی دو طرفہ تعلقات باہمی مفید سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے اہم قومی دلچسپی کے معاملات پر پاکستان کی بھر پور حمایت پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اہم قومی و بین العقوامی امور پر ترکی کی حمایت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ حال ہی میں طے شدہ سٹریٹجک اکانومک فریم ورک اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر رجب طین اردوان کے دورہ پاکستان کا شدت سے منتظر ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام اور تازہ صورتحال کے حوالے سے بریف کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آبادی کا تنسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں بیالاقوامی قوانین اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔