وزیراعظم سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کامیاب کاروباری شخصیات کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کامیاب کاروباری شخصیات کی ملاقات
باغی ٹی وی : ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز، وزیرِ صنعت محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری بھی شریک
کامیاب اور نوجوان کاروباری شخصیت کا تعلق آئی ٹی، سپورٹس گڈز، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل، بیوٹی انڈسٹری، پاک ویلز، و دیگر شعبوں سے تھا.وفد نے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں کاروباری تجربات ، حکومت کی پالیسیوں کے اثرات اور کاروباری فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کیں
ECC meeting chaired by PM pic.twitter.com/yZs4z3cvRd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 2, 2020
وزیرِ اعظم نے نوجوان کاروباری شخصیات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور ان کو ممکن حد تک مراعات دینے کے ساتھ ساتھ حائل رکاوٹوں و مشکلات کو دور کرنا اور کاروبار کے لئے موافق فضا میسر کرنا ہے۔ انہوں نے ایز آف ڈوئنگ بزنس، آن لائن منظوریوں کے نظام کو متعارف کرانے، آسان شرائط پر قرض کی فراہمی جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور حکومت ان نوجوانوں کی سہولت کاری کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے خاص طور پر زور دیا کہ زراعت و دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی اور جدت کو متعارف کرانے کے حوالے سے خصوصی طور پر توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی اور معیار کو یقینی بنانے اور ملک میں معیاری لیبارٹریز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔