مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید تنقید کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ترکی اورچین کی مثالیں دیتے ہیں،چین نے غریب کو صنعت دے کر غربت سے باہر نکالا، نواز شریف غربت کا خاتمہ کررہے تھے،نوازشریف نے ملک میں سڑکیں بنائیں اور روزگار دیا،عمران خان 500 لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے،یہاں مریم نواز اور رانا ثنااللہ پیشی بھگت رہے ہیں،پیشیوں سے ہمیں فرق نہیں پڑے گا،
تمام جماعتوں کا موقف ہے کہ 2018 کے الیکشن کا مینڈیٹ چوری ہوا اوریہ وزیراعظم مسلط ہوا، اب ملک میں غربت رہے گی، ترقی نہیں ہو سکتی،مہنگائی نے ریکارڈ توڑا، ووٹ کو عزت نہیں ملی اسی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہے، وزیراعظم سلیکٹڈ ہوں گے تو ایسا ہوتا رہے گا،.
بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
چودھری شوگرملزکیس،مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، احتساب عدالت کے جج نے حاضری کے بعد مریم نواز کو بیٹھنے کی اجازت دے دی،
عدالت نے کہا کہ آپ کی حاضری ہو گئی ہے آپ بیٹھ سکتی ہیں ،سیکیورٹی کا مسئلہ ہے عدالت میں رش نہ لگایا جائے، عدالت کے منع کرنے کے باوجود ن لیگی کارکنان کی جانب سے شور جاری رہا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہا رکیا،مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈروم میں مریم نوازکےساتھ مشاورت کی اجازت کی درخواست کی تو عدالت نے اجازت دے دی،اور کہا کہ وکلاملاقات کر لیں مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی دوسرا نہ ہو،
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان عدالت کے باہر جمع ہو چکے ہیں جو قیادت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں.
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟