تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

0
35

سپریم کورٹ سے تحریک انصاف کے رہنما کو بڑی خوشخبری ملی ہے، تحریک انصاف کے رہنما رکن اسمبلی کے خلاف درخواست دائر تھی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرداریارمحمد رند نااہلی کیس،نظرثانی کی درخواستیں خارج کر دی گئیں، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےسماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ یارمحمدرند نےماضی میں جعلی سند کا تسلیم کیا، عدالت نے اس نکتے کاجائزہ نہیں لیا،

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اب کس سے امید ہے؟ قاسم سوری بول پڑے

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جوبات کررہےہیں وہ پرانی ہے، آپ کی نظرثانی درخواست نہیں بنتی، تاج رئیسانی،غلام حیدر اور میر عاصم نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکی تھیں. وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا تھا کہ سردار یار محمد رند نے 2008 الیکشن میں خود کوایم اے بتایا تھا اور 2018 میں سردار یار محمد رند نے خود کو انٹرمیڈیٹ بتایا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

سردار یار محمد رند تحریک انصار کے رہنما ہیں،اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں.

قاسم سوری کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

Leave a reply