وزیر اعظم نے چینی صدر سے کیوں ملاقات کی ، وزیرخارجہ نے اہم بات کہہ دی

0
30

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ بھارت سے قبل ان سے ملاقات اہم تھی،چینی صدر شی جن پنگ بھارت کے مختصر دورے پر جارہے ہیں .

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیرخارجہ نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا.معذور افراد سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے .واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ سے گوادر کو بھی فائدہ ہوگا،ملاقات میں واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیاگیا.چینی قیادت کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے،بیجنگ اور اسلام آباد میں تجارت ،سی پیک اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی مذاکرات میں شریک ہوئے ہیں.وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے جس میں‌آرمی چیف بھی شریک تھے.
وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

اس سے پہلے چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی .دونوں رہنماؤں کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تجارت بڑھانے جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کوگریٹ ہال آمدپر19توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگےبڑھانےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کےعزم کا اعادہ کیا

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

 

Leave a reply