وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

0
126

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سےملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تجارت بڑھانے جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کوگریٹ ہال آمدپر19توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگےبڑھانےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کےعزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےفروغ سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کادوسرامرحلہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولےگا، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے، آئل اینڈگیس، سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانےپربات چیت کی گئی، چینی وزیراعظم نے گوادرمیں سی پیک منصوبوں کے لیے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سراہا، دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے بعد عشایئے کا اہتمام بھی ہوا،

چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور علاقائی ترقی کیلیے سی پیک منصوبوں کا اہم کردار ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جہاں دوست ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و فوجی قیادت اور کاروباری اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں‌ کا سلسلہ جاری ہے،

Leave a reply