وزیر اعظم سفارتکاروں پر کیوں‌ برہم ہوئے، فواد چوہدری نے بتایا

0
33

وزیر اعظم سفارتکاروں پر کیوں‌ برہم ہوئے، فواد چوہدری نے بتایا

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سفیروں سے وزیراعظم نے براہ راست بات کی.ن لیگ نے کہا مزدور کی بات کرکے وزیراعظم نے کیا ثابت کیا.وزیراعظم نےذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سفیرو ں سے بات کی ،ایک سفارتخانے کے عملے کا خاتون کے ساتھ رویے پر ویراعظم نے نوٹس لیا،

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سفارتخانے کے عملے کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ،ہمیں اپنے مزدورں کاساتھ دیناہے ،اشرافیہ کے خلاف کھڑے ہونا ہے،شہبازشریف کہہ رہے ہیں آپ کولیبر کی بات نہیں کرنی چاہیے ،ملک کوآگے لے جانا ہے تو غریب طبقے کواوپرلاناہوگا.وزیراعظم کی سفیروں سے خطاب پر ن لیگ کی تنقید بے بنیاد ہے.

سیاسی جماعتیں کو انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ رویہ اختیارکریں ،کہاتھا این اے 249دوبار ہ گنتی نہیں دوبارہ پولنگ کامعاملہ ہے .این اے 249میں ہر ووٹ ٹیمپر ہواہے،خوشی ہے دیگرجماعتیں کراچی ضمنی انتخابات کے معاملے پر ہم آوازہوئیں.

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کابینہ نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی منظوری دے دی ہے .صحافیوں سے خبرکے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے.میڈیا مالکان وارزون میں رپورٹنگ کرنے والوں کی لائف انشورنس کے پابندہوں گے .2سال میں ساڑھے 11لاکھ افرادکو بیرون ملک ملازمت کے لیےبھیجا گیا،

سفارتخانےمیں موجودایک شخص نےخاتون کوپولیس کےحوالےکرنےکاکہا، زیادتی کی شکارخاتون مدد کیلئےسفارتخانےپہنچی تھی . خاتون ڈرکراسی گھرواپس آگئی جہاں اس سےزیادتی ہوتی تھی،کیاایسےسفارتخانوں کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے،ایسےواقعات پروزیراعظم نہیں بولیں گےتوکون بولےگا، وزیراعظم نےتارکین وطن کےحقوق سےمتعلق بات کی،

Leave a reply