دورہ کامیاب،سعودی عرب کا پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس بڑھانے کا فیصلہ

pm and mbs

سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،

سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکرےگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

محمد القحطانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کو پاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔جس کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ دونوں رہنمائوں نے غزہ کی پریشان کن صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

Comments are closed.