وزیراعظم کا سیکورٹی اداروں کو عید پر امن و امان یقینی بنانے پر خراجِ تحسین

0
175
PM Shehbaz to Nation

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج، پولیس کے جوانوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان یقینی بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے،
وزیرِاعظم نے پاک فوج کے افسران و جوانوں، چاروں صوبوں کے آئی جیز، سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور انتظامیہ کے آفسروں کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔ عید کے پُرمسرت موقع پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کیلئے مامور افواجِ پاکستان، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد
قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نےافواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے،وزیرِاعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں،عید الفطر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نےسربراہ جمیعت علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون کیا ہے،وزیرِاعظم نےمولانا فضل الرحمٰن کو عید الفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،مولانا فضل الرحمٰن نے بھی وزیرِاعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی،دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے دعا کی۔

دوسری جانب وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو کویت کے وزیرِاعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کیلئے ٹیلی فون کیا گیا ہے،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو کویت کے وزیرِاعظم عزت مآب شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے موقع پر کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیرِاعظم کو شکریہ کا پیغام دیا۔پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ و تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پاکستان کے ان تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے نہ صرف پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا بلکہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ دونون رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور بالخصوص نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔کویت کے وزیرِاعظم نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کویتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند

غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

عدالت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Leave a reply