وزیراعظم شہبازشریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات؛ سیاسی صورتحال زیر بحث

0
21

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ وزیراعلی ٰپنجاب اور کابینہ کی بحالی کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کے موقع پر ق لیگ کے اراکین اسمبلی کے ووٹ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ہے جبکہ اس ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے.

پارٹی ذرائع کا بتائا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے ممکنہ فیصلے پر بھی گفتگو ہوئی ہے اور اگر معاملات طے پاگئے تو پھر یہ بھی ممکن ہے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا جبکہ دوسری طرف سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت کرنے پر اتفاق ہوا ہے. جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں میں ملاقات ہوئی تھی.


یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبالہ خیال کیا تھا جہاں وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا تھا جبکہ دونوں رہبنماؤں نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وزیر چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ایک ایسے ماحول میں ملاقات ہوئی تھی جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی طرف سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپخونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا تھا.

Leave a reply