وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

0
78

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

بباغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج خطاب کے دوران سیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے جبکہ وہ لانگ مارچ اور معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ


جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے کیے گئے اہم فیصلوں سے قوم کو آگاہ کرنے کے لیے دوپہر 1:10 بجے پریس کانفرنس کریں گے-

اس سے قبل وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت تحریک انصاف کا لانگ مارچ اگر پرامن ہوا تو آنے دے گی اور اگر پرامن نہ ہوا تو روکا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی-

’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مفاد عامہ کے لئے تمام راستے کھلے رکھیں گے،کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا،دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہے ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا-

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ شب سے پولیس پنجاب اور سندھ میں متحرک ہو گئی ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں، اس دوران لاہور میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے-

دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

Leave a reply