وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد

0
54

وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک دی ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ؛ ہندو برادری کو ان کے ’روشنیوں کے تہوار‘ پر بہت مبارک دیتے ہیں جبکہ اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، ملکی ترقی میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں

ادھر حکومت نے سندھ نے ہندو برادری کے لئے دیوالی کی مناسبت سے پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ جھوٹ وقتی طور پر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن سچ کی شکست اس کا مقدر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
دیوالی کو ہندو مت کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے، اسے روشنیوں، مٹھائیوں اور اپنوں سے ملنے کا تہوارکہا جاتا ہے۔ اس میں ہندو مت کے ماننے والے مندروں میں پوجا، گھروں اور گزرگاہوں میں چراغاں اورمٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔ ہندو روایت کے مطابق ان کے دیوتا رام، ان کی اہلیہ سیتا اور ران کے بھائی لکشمن 14 سالہ جلاوطنی اور راون کو مارنے کے بعد اپنے پایہ تخت پر واپس آئے تو ان کے چاہنے والوں نے چراغاں کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ہر سال یہ تہوار منایا جاتا ہے۔

Leave a reply