وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن، وفاقی وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان کائرہ، وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹر نثار کھوڑو شامل تھے.
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈاراوروفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے آج وزیراعظم سےخود ملاقات کرنا تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
جبکہ وفد نے ملکی اہم معاملات پر بھی گفتگو کی انہوں نے اتفاق کیا کہ ان تمام مسائل کو مل جل کر ختم کرنا ہے جبکہ پی پی قیادت نے مہنگائی پر بھی بات کی اور کہا کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہئے تاکہ لوگوں کو آسانی ہو اور وہ مشکلات سے بچ سکیں.