وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس
وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین کا نوٹس لے لیا ہے. وزراء نے کہا کہ حکومتی شخصیات کی گاڑیوں پر غروب آفتاب کے بعد پرچم لہرا کر توہین کی جارہی ہے جبکہ وزراء، مشیران اور معاون خصوصی کا گاڑیوں پر قومی پرچم لہرانا فیلگ رولز کی خلاف ورزی ہے اور سیاستدانوں کے نمائشی پروٹوکول پر عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے.
جبکہ اس حوالے وزیر اعظم نواز شریف نے سخت نوٹس لیا اور ہدایات جاری کیں کہ اس شکایت کے بعد کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے جبکہ سب کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے کہ وہ کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جس سے پرچم کی توہین ہو انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ پرچم ہی ہمارے ملک پہچان اور دنیا بھر میں ایک نمایاں علامت ہے. جبکہ بڑے پروٹول سے بھی وزرا کو منع کیا گیا ہے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے.
وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس
حکومتی شخصیات کی گاڑیوں پر غروب آفتاب کےبعد پرچم لہرا کر توہین کی جارہی ہے،وزراء۔مشیران اور معاون خصوصی کا گاڑیوں پر قومی پرچم لہرانا فیلگ رولز کی خلاف ورزی ہے pic.twitter.com/4SeMyI6d2M— Sohail Iqbal Bhatti (@sohaileqbal1) February 4, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
خیال رہے کہ پاکستان میں قومی پرچم کی توہین ایک ایسا جرم ہے جس پر ملزم کا قصور ثابت ہونے پر جرمانے سمیت قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایسی ہی صورتحال چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہے جہاں پرچم کی توہین پر قید بھی ہو جاتی ہے۔ قومی پرچم، قومی نشان کی توہین، اس کے نذر آتش کیے جانے یا اسے مسخ کیے جانے یا سر عام اسے پاؤں سے کچلنے کے خلاف بھی سخت قوانین موجود ہیں۔