وکلاء گردی کی پرزورمذمت کرتےہیں‌،کالےکوٹ کو استعمال کرکےدہشت گردی کی گئی:ڈاکٹرمسعود السید

0
36

لاہور:وکلاء گردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں‌، کالے کوٹ کواستعمال کرکے دہشت گردی کی گئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرڈاکٹرصاحبزادہ سید مسعودالسید نے لاہور کے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر وکلاء کی جانب سے دھاوہ بولنے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف مریض اور لواحقین کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل اور زخمی کرنےپر پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب اور ملک بھر کی میڈیکل کی تنظیمیں مل کر وکلاء کےجن شرپسند عناصر نے یہ بہیمانہ اقدام کیا ہے، ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کرے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف وکلاء کی تنظیمیں کاروائی کرتے ہوئےایسے وکلاءکے لائسنس معطل کرکے ان کو قرار واقعی سزادیں۔اور ان کا بار میں داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔ایسے غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔ ان سب کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں

پی ایم اے پنجاب کے صدر نےوکلاء کے سرکردہ رہنمائوں سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غنڈوں اور شر پسند وکلاءکے خلاف فوری کاروائی کرواکر اپنی لاتعلقی کااظہار کریں۔اور ایسے شرپسند وکلاء کو نکیل ڈال کر رکھیں ۔بصورت دیگر تشدد کےاس کیس میں ان کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تشددوکلاء کے تنظیمی رہنماءوں کی ایماءپر کیا گیا اور یہ سارا واقعہ ان کی سرپرستی میں پیش آیا ہے ۔

قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

انہوں نے کہا ہےکہ آج مسیحاؤں کو ان وکلاءکی جانب سے زدو کوب اور تشدد کا نشانہ بنا کر عدم برداشت کی بدترین مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ ڈاکٹرز غیر جانبدار رہ کر اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں پوری کرتے ہیں اور اگر آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو پی ایم اے پنجاب پورے پاکستان کی میڈیکل کی تنظیموں کے ساتھ ملکر ملک بھر میں وکلاء تنظیموں اوران کے رہنماﺅں کے خلاف ریلیاں نکالےگی۔ اوراس مسئلہ پر ملک بھر کی تمام میڈیکل تنظیمیں تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل ورکرز اور مریضوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعودالسید نے اس مسئلے پر پی ایم اے پنجاب کی ایمرجنسی میٹنگ پی ایم اے آفس لاہور میں بروز ہفتہ چودہ دسمبر دن ایک بجے طلب کر لی ہے

Leave a reply