وزیراعظم عمران خان سے تاجکستان میں اہم شخصیات کی ملاقاتیں

0
80

وزیراعظم عمران خان سے تاجکستان میں اہم شخصیات کی ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے ممالک بالخصوص تاجکستان کے سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،

پاکستان تاجکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی حکومت ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی جس سے نہ صرف معیشت بلکہ عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا پاکستان سے 67 مختلف کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں۔ دونوں ممالک کے تاجروں کو سہولیات دینے سے متعلق اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کاروبار میں آسانی پیدا کی جائے گی تاجکستان میں توانائی بالخصوص پن بجلی کے حوالے سے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے۔ ہم صاف ،سستی پن بجلی سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں 80 ملین ڈالر کی باہمی تجارت دونوں ممالک کی حقیقی صلاحیت سے بہت کم ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاروبار کے لئے مناسب سہولیات فراہم کررہی ہے اور اس سلسلہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ دوطرفہ تجارت سے نہ صرف معیشت بلکہ عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ 40 سال کی جنگ کے بعد امن قائم ہو ا ہے ۔ جامع حکومت کے قیام سے آپس میں رابطے بڑھیں گے

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

بزنس فورم میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کاروباری شخصیات کے سوالات کے جوابات دیئے اور پاکستان اور خطے میں کاروباری مواقع کو اجاگر کیا ،اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل فورم وزارت تجارت، سرمایہ کاری بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوا۔ فورم میں 67 پاکستانی جبکہ 150 تاجک کمپنیاں شریک ہو ئیں۔فورم میں شریک کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل، چمڑے کی صنعت، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر، مائننگ، ٹورازم، لاجسٹکس کے شعبے سے ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے قزاخستان کے صدر قاسم جومارات تو کایوف نے ملاقات کی ۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان سے بیلاروس کے صدر لوکا شنکو نے جمعرات کو ملاقات کی۔ یہ ملاقات دوشبنے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی.

وزیراعظم پہنچے تاجکستان.ہوں گی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Leave a reply