وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی سمیت اہم شخصیات کے وارنٹ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی دوست کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
اطلاعات کے مطابق ٹی وی چینل کے مالک اور وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی طاہر اے خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، طاہر خان کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ بھی بڑے قریبی تعلقات ہیں
طاہر اے خان وزیراعظم عمرانخان کی زیر صدارت ترجمانوں کے ہونے والے اجلاس اور اہم میٹنگز میں شریک ہوتے رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود، سیما طاہر اے خان کے بھی وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں ،ایڈیشنل سیشن جج کراچی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،عدالت نے 2 مارچ کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود اور دیگر کے خلاف صوبائی وزیر سعید غنی نے 2018 میں ہتک عزت کی درخواست دی تھی۔
چیئرمین نیب کیخلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم آفس نے طاہر اے خان کو حکومتی ترجمان کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا،