باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے آج اہم سروس کا آغاز کریں گے

وزارتِ سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت ہوگی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔

مذکورہ پروگرام کے تحت اہل خانہ کو بیرونِ ملک سے رقم بھیجنا، گیس ، بجلی پانی سمیت دیگر بلز کی ادائیگی بھی اس سروس سے کی جاسکے گی جبکہ ترسیلات زر سمیت دیگر ادائیگی بھی با آسانی کرنا ممکن ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اجراء کی منظوری دی ہے۔ اسلام آباد میں اس اقدام کے بارے میں ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

نیب پراسیکیوٹر عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،ڈی جی نیب پیش ہوں، احتساب عدالت

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے اہل خانہ کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسٹیٹ بینک ملک کے آٹھ بڑے بینکوں کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرا رہا ہے جس کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بدولت ترسیلات زر، بلوں کی ادائیگی ، سرمایہ کاری سمیت مختلف سہولیات باآسانی میسر آئیں گی۔

وزیرِ اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کاری کے لئے متعارف کرائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے گورنر سٹیٹ بنک اور اشتراک کرنے والے نجی بنکوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ وطن سے دور رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے ان پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Shares: