وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی اہلیہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار

0
36
Imran Khan US Visit Donald Trump

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کرونا کی تشخیص ہونے پر انکی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرامید ہوں اورڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی اہلیہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہےخاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے ،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر بوپ بکس کرونا کا شکار ہو گئی جس کے بعد ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ بھی کروایا اور اس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کرونا ٹیسٹ کروا چکے ہیں اور خود کو قرنطینہ بھی کرچکے ہیں،آج بھی انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،امریکی صدر کے نیشینل سیکورٹی ایڈوائزر بھی کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کروایاتھا.

Leave a reply