باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی میجر جنرل ر عاصلم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن کے بارے میں واضح موقف قابل تعریف ہے، وزیراعظم کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کا عزم اور بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کی وارننگ بھی قابل تعریف ہے۔
PM Imran Khan’s substantive address to UNGA made every Pakistani proud&truly represented.His clear stand on Kashmir, Palestine,regional peace, pledge to lift our masses out of poverty,stern warning to India on any misadventure and much more-worth appreciating #PMImranKhanAtUNGA pic.twitter.com/mzHWZ6FfPD
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 26, 2020
عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تاریخی خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اقوام عالم کے سامنے آشکار کیے ہیں۔ انہوں نے فاشسٹ بھارتی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پرغیرقانونی قبضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بابری مسجد کو شہید کیا، بھارت نے کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کیا اور کشمیریوں کو محصور کرنے کے لیے اضافی فوج کو تعینات کیا گیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔