وزیراعظم کو صرف دو کام آتے ہیں تقریر کروا لیں یا چندہ اکٹھا کروا لیں،احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت، میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی

ن لیگی رہنما احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی

نیب نے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ,ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ریفرنس میں سابق ڈی جی ا سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد ہیں

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

عدالت پیشی کے بعد احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو صرف دو کام آتے ہیں تقریر کروا لیں یا چندہ اکٹھا کروا لیں،سفارتکاری اس حد تک تباہ ہوچکی کہ ہمیں اب یہ نہیں پتاکہ ہم چین کے ہیں یا امریکا کے، یہ اناڑی، یہ جاہل یہ ناکام ہیں، انھوں نے ملک کو دوبارہ اندھیروں میں ڈال دیا ہے اس طرح کے بھونڈے ریفرنسز تو ترقی کے ہر منصوبے پر لگیں گے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف ریفرنس میں مالی فائدے،رشوت، کمیشن کا کوئی الزام نہیں، ملک میں بین الاقوامی معیار کےاسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کھنڈر بنا دیا گیا، بے بنیاد اور جھوٹے کیس بھگت رہےہیں،لانگ مارچ میں‌صرف پی ڈی ایم نہیں بلکہ ہر شخص نکلے گامارچ کا لانگ مارچ لوگوں کو لاقانونیت سے نجات دلانے کا لانگ مارچ ہے

 

Shares: