اسلام آباد:پیپلز پارٹی جیسی سیاست ن لیگ نہیں کرسکتی،چیلنج کرتا ہوں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) احتجاجی سیاست سے باہر آ کر پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ اپوزیشن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنے اپنےراستے پر چلیں گی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو متعدد بار اصلاحات کی دعوت دے چکے ہیں۔ استعفوں کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔ وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی کو الیکٹرول ریفارمز کے لیے خط لکھا ہے۔ ہم تو اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کی تحریک سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ آئیے استعفوں کے بجائے اصلاحات کرتے ہیں۔ ہم تو بار بار اپوزیشن کو اصلاحات کی دعوت دے رہے ہیں۔








