لاہور: ن لیگ عمران دشمنی میں غیرت وحمیت بھول گئی:جس وزیراعظم کونااہل کروایا اسے سینیٹ چئیرمین بنانے کے لیے حامی بھرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا پیغام ایک دوسرےکو پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم اور بلاو ل کے درمیان ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کوبطور چئیرمین سینیٹ کامیاب کرانے پربھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں ایک موقع پرجب مریم نوازخود ہی یوسف رضا گیلانی کوچئیرمین سینیٹ بنانے کے حوالے سے حمایت کا یقین دلارہی تھیں تو اس دوران بلاول نے مریم نواز کو پیاربھرے اندازمیں طعنہ دیتے ہو ئے کہاکہ شکریہ جس وزیراعظم کو نااہل کروانے کے لیے نوازشریف نے تمام حدیں پارکی تھیں اسی نااہل وزیراعظم کو اہل کرنے کی کوششوں‌کوسلام کرتا ہوں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں جہاں ایک طرف ایک دوسرے کو مدد اورحمایت کے دعوے کیے جاتےرہے وہاں اپنے ہی اراکین اسمبلی کی وفاداریوں پرشک بھی کیا جاتا رہا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تمام ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں رابطوں سےمتعلق اہم رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپنے پر بھی غور کیا گیا

Shares: