مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر بڑا ردعمل آ گیا

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر بڑا ردعمل آ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی کھاتا بھی ہے،کھلاتا بھی ہے اور بولتا بھی نہیں۔بزدار صاحب تین سال میں آپ نے پنجاب میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں ؟جنوبی پنجاب کا 35فیصد مختص کردہ بجٹ آپ جنوبی پنجاب کو دے نہیں سکے۔

آپ نے پہلے جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر فراڈ کیا اب جنوبی پنجاب کا بجٹ بھی کھارہے ہیں۔عثمان بزدار نے تونسہ کو جنوبی پنجاب کا نام دے دیا ہے۔تحریک انصاف کا عوام کی خدمت سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس جماعت کا مشن صرف عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارنا ہے۔تحریک انصاف کبھی بجلی کے نام پر،کبھی گیس کے نام پر ،کبھی ادویات اور کبھی پیٹرول کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ ماررہی ہے۔

Comments are closed.