مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل
مودی کو کالیں کریں عمران خان،مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگیں عمران اور مودی کا یار نواز شریف؟. فردوس امجد باجی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاءہوتی ہے،ایسے بیان دینے سے پہلے اپنے آقا سے ہدایت لے لیا کریں. دان رات ”راجکماری راجکماری“کرتے آپ کو راجکماری فوبیا ہو گیا ہے
راجکماری نے پاکستان ڈھگ انسٹیٹیوٹ کی نیندیں حرام کردی ہیں.ہماری راجکماری کا خوف سر چڑھ کے بول رہا ہے.اب بھانت بھانت کا پانی پینے والی خادمہ ہمیں وفاداری سکھائے گی. تحریک انصاف اس وقت لوٹا کریسی اور لوٹ سیل ایسوسی ایشن کے نرغے میں ہے. تحریک انصاف کے باضمیر لوگ کھڈے لائن اور چاپلوسوں کا ٹولہ نمود نمائش کے فرائض پر براجمان ہے. ٹھگوں کا ٹولہ جتنی مفت کی روٹیاں کھاسکتا ہے کھالے قوم کے ٹیکس کا پیسہ تم لوگوں کو ہضم نہیں ہونے دیں گے