پشاور:این اے کرم 45:پی ٹی آئی کیوں جیتی؟ ن لیگی ورکروں نےمولانا کےامیدوارکوووٹ دینےکی بجائےکس کودیئے:ووٹربول اٹھے،اطلاعات کے مطابق ایک طرف اپوزیشن کی بڑی جماعت ن لیگ دو صوبائی اورایک قومی اسمبلی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن دوسری طرف کے پی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگی ورکروں نے مولانا کے امیدوار کو ووٹ نہیں‌دیا

ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم اتحاد کی مدد سے نوشہرہ ، وزیرآباد اورڈسکہ میں نشستیں جیتنے میں‌ کامیاب رہے لیکن کے پی کے علاہ کرم میں مولانا فضل الرحمن کے امیدوار کوووٹ نہ دینے کی خبریں اب تیزی سے گردش کررہی ہیں‌

یہ بھی بتایا جارہاہے کہ ن لیگ نے مولانا کے امیدوار کوووٹ دینے کی بجائے آزاد امیدوار کوووٹ دیئے جس کی وجہ سے جےیوآئی کے امیدوار ہارگئے ہیں ،اس حوالے سے کرم کے علاقے سے مختلف لوگوں کی طرف سے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ وہ مولانا کو ووٹ نہیں دے گے ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعویٰ‌کرنے والے ن لیگی ورکرز ہیں جنہوں‌نے ووٹ دینے سے انکار کیا ، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا نے ن لیگ کی بے وفائی پرجے یو آئی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اوراین اے 45 میں ووٹ نہ دینے پرکچھ بھی فیصلہ کرسکتے ہیں

بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 45 کرم کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے، جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 15 ہزار 245800 ووٹ حاصل کامیاب قرار پائے۔

جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 12648 زائد ووٹ حاصل کر سکے۔ بتایا گیا ہے کہ این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تاہم پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی ف کے ملک جمیل خان نشست ناصرف جیتنے میں ناکام رہے، بلکہ وہ دوسری پوزیشن بھی حاصل نہ کر سکے۔ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار 8 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر سکے۔

اس نشست پر فتح کی صورت میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ہے

Shares: