اسلام آباد:ن لیگ کا خاتمہ شروع:بلوچستان سےسردارثنااللہ زہری،کے پی سے امیرمقام نے راستے جدا کرلیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان کی پشین گوئی کے تھوڑی دیربعد اس کی تصدیق ہوگئی ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ ن لیگ کا خاتمہ شروع ہوگیا

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے سابق وزیراعلیٰ سردار ثنااللہ زہری نے پارٹی کوخیرباد کہہ دیا ہے اوریہ بھی کہا ہے کہ اب وہ ن لیگ کی کسی بھی قباحت کا حصہ نہیں رہے

دوسری طرف پشاور سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما امیرمقام نے بھی ن لیگ سے راہیں جدا کرلی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پہلی خبرآئی ہے چند لمحوں کے بعد مزید ن لیگ چھوڑنے والوں کی خبریں بھی ملیں گی

یاد رہےکہ اس سے قبل بلوچستان سے ن لیگ کے مرکزی رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ کے پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات آرہی تھیں

Shares: