باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کرینگے اور اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے وزیراعظم کو پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی.

پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس منصوبے سے متعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا جائیگا۔ دیہی علاقوں میں ایک ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے منصوبے بارے وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا۔

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ پنجاب حکومت نئے بزنس پارک منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے، عمران خان سے کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔ کابینہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،

ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو والٹن ائیرپورٹ کی جگہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گئی جبکہ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا جائے گا

Shares: