مزید دیکھیں

مقبول

احسن اقبال کا لاہور میں الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی...

پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ،آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے...

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا

آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے...

پاکستان ملی لیبر فیڈریشن لاہور کی تقریب حلف برداری

پاکستان ملی لیبر فیڈریشن لاہور کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ڈسٹرکٹ و ڈویژن لاہور کے علاوہ، ملی کار ٹرانسپورٹرز اینڈ ڈرائیور فیڈریشن لاہور، ملی کار ڈیلر فیڈریشن لاہور، اور ملی کار رینٹ اے کار فیڈریشن لاہور کے عہدیدار وں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

مرکزی سیکرٹریٹ چوبرجی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک، لاہور ڈویژن کے چیف کوآرڈینیٹر محمد اسلم خان، صدر چوہدری ابوہریرہ، ضلع لاہور کے چیئرمین میاں ریاض، جنرل سیکرٹری محبوب عالم سندھو، ملی کار ٹرانسپورٹرز اینڈ ڈرائیورز فیڈریشن لاہور کے صدر ابودردا سلیم، ملی کارڈیلر لاہور کے سرپرست اعلیٰ محمد آصف بٹ، چیئرمین میاں شفیق، صدر اویس سلیم، جنرل سیکرٹری چوہدری ابرار، ملی کار رینٹ اے کار فیڈریشن لاہور کے صدر عامر بٹ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران،ٹرانسپورٹرز، کارڈیلرز اور سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں غلام مصطفی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملی لیبر فیڈریشن لاہور کے نومنتخب عہدیداران کو ملازمین و محنت کش طبقے کے حقوق کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنا ان کا آئینی و قانونی حق ہے، جسے کسی بھی صورت میں ختم نہیں جا سکتا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کے سرکاری ملازمین کے احتجاج کو روکنے کے لیے دیے گئے حکم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیف سیکرٹری نے احتجاج روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے تو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری خودچیف سیکرٹری پر ہوگی۔

رانا جبران نے کہا کہ ملی لیبر فیڈریشن ملازمین و محنت کش طبقہ کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی اور اس کے لیے تمام تر آئینی و قانونی راستوں کو اپنایا جائے گا۔ ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور ہر سطح پر ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو فیڈریشن اس مسئلے پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ملی لیبر فیڈریشن ہر ڈیپارٹمنٹ میں لیبر کے لیے فلاح و بہبود کا کام جاری رکھے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan