شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

0
41

شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے

اب خبر آئی ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

گزشتہ روز شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، فرخ حبیب، جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری، سینیٹر ثنا جمالی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

صوبہ بلوچستان میں 3 وزیر اور 3 اراکین اسمبلی میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے ،بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

چند روز قبل جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طر ح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہوکر وفات پا چکے ہیں

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 11 مزید اراکین اسمبلی بنے کرونا کا شکار

Leave a reply