مسلم لیگ ن کو آج ملنے والی ہے بڑی خوشخبری
مسلم لیگ ن کو آج ملنے والی ہے بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور کی تھی، ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد احتساب عدالت رہائی کے روبکار جاری کرے گی۔
رہائی کے روبکار اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو آج بھجوائے جائیں گے، اس کے بعد دونوں رہنما رہا ہو جائیں گے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 7 ماہ اور احسن اقبال 2 ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، نیب نے دونوں کو گرفتار کیا تھا.
دونوں رہنماؤں کی رہائی کے موقع پر ن لیگی کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر استقبال کریں گے
دوسری جانب نیب نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب اس حوالہ سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گا.
احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔