مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا گیا.
مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے. ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق نذیر چوہان کو خالد گجر پر حملہ کرنے کے کیس میں گرفتار کیاگیا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما نزیر چوہان حالیہ ضمنی الیکشن مین مسلم لیگ ن کی ٹکت پرپی پی 167 سے امیدوار تھے تاہم اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار شنیر گجر نے کامیابی حاصل کی تھی ، متزکرہ حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نزیر چوہان اور پی ٹی آئی کے امیدوار شبیرگجر کے درمیان ضمنی انتخانات کی الیکشن کمپین کے دوران ایک دوسرے پر حملے کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے.
باغی ٹی وی کے مطابق نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ نذیر چوہان پر پی ٹی آئی کے دفتر پر حملے اور تحریک انصاف کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن پر پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھتیجے کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔
نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ ضمنی انتخابات کے دوران پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی نذیر چوہان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔








