ن لیگ میں اختلافات کی خبریں، رانا ثناء اللہ میدان میں آ گئے، سب بتا دیا

0
36
rana sanaullah

ن لیگ میں اختلافات کی خبریں، رانا ثناء اللہ میدان میں آ گئے، سب بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نےکچھ باتیں کیں ان کی وفاداری پرشک نہیں کیاجاسکتا،پیرصابرشاہ نےغلط بات نہیں کی کہ تمام صوبوں سےنمائندگی ہونی چاہیے

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جاویدلطیف کی مشاورت سےمتعلق بات بھی غلط نہیں،کچھ ساتھیوں نےکہاکہ شہبازشریف کواب واپس آنا چاہیے ،پارٹی میں اختلافات نہیں، ہم سب متحدہیں،اختلاف رائےجمہوریت کاحصہ ہے،پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اگرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے گا تواس کےخلاف ایکشن ہوگا،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی غیرموجودگی میں اپوزیشن کی بڑی جماعت موجودہے،اپوزیشن لیڈرکی غیرموجودگی پر اعتراض درست نہیں،شہبازشریف کاہم سےرابطہ چھوٹے سے چھوٹے معاملے پرہوتاہے،ہمیں میڈیا سے معلوم ہواہےکہ نوازشریف کی کچھ ملاقاتیں ہوئی ہیں،نوازشریف کے اسلامی ممالک کے رہنماوَں سےبھی ذاتی تعلقات ہیں

Leave a reply