کرونا وائرس کا خوف،جن کو نزلہ زکام ہو وہ سٹیڈیم کی بجائے میچ کہاں دیکھیں؟ وزیراعلیٰ سندھ کا مشورہ

0
23

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کےحوالےسےپوری دنیامیں تشویش ہے

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کروناوائرس پوری دنیامیں پھیلا اس کی توقع نہیں تھی،16لاکھ کیسزمیں سے آدھے سے زیادہ صحت یاب بھی ہوئے،ہمارے پاس چین سے یہ وائرس نہیں آیا،26فروری کوکروناوائرس کا پہلا کیس آیا،اس وقت سندھ میں کرونا کے 15 مریض ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 13836لوگ ایران سے پاکستان آئے ہیں،2355صرف سندھ کے رہائشی تھے،سندھ حکومت نے 2355 لوگوں سے رابطہ کیا اور مشتبہ افرادکو قرنطینہ میں رکھا،کروناوائرس کے سارے کے سارے کیسزب اہرسے سندھ میں آئے،جن لوگوں کونزلہ،زکام یا بخارہو وہ بھی میچ گھرپردیکھیں،

سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 19 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اپنے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا

سندھ سیکرٹریٹ میں موجود محکمہ صحت کے تمام دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالہ سے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کا عملہ خوف میں مبتلا ہے، افسران نے دفاتر کو تالے لگا دیئے

Leave a reply