مسلم لیگ ن نے پنجاب وزرات اعلٰی کیلئے نمبر پورے کر لیے

0
130
maryam

مسلم لیگ ن نے پنجاب وزرات اعلٰی کیلئے نمبر پورے کر لیے

مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے لئے نمبر گراف 190 ہو گیا۔مسلم لیگ ن میں 16 آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 153 جنرل نشستیں ہو گئی ہیں،مسلم لیگ ن کو مخصوص اور اقلیت کی 37 نشتیں ملیں گی۔مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی سادہ اکثریت 186 ارکان کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ ن میں پنجاب کے مزید ارکان کی شمولیت متوقع ہے۔پنجاب اسمبلی ہاوس مکمل ہونے پر نو منتخب ارکان کا موجودہ سپیکر حلف لے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے خفیہ بیلٹ پیپر پر رائے شماری ہوگی

پی ٹی آئی کے آزاد جیتےہوئے امیدوار ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، مسلم لیگ ن نے مریم نوا ز کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کر رکھا ہے، نواز شریف نے مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی منظوری دی.

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی،حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،پی پی 132 سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سےحنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

پنجاب میں حکومت سازی،ق لیگ کا بڑے عہدے لینے پر غور
پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، ق لیگ کا نون لیگ سے پنجاب میں بڑے عہدہ لینے پر غورکیا جا رہا ہے،ق لیگ نے نون لیگ سے پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نون لیگ اسپیکر شپ دینے پر تیار نہ ہوئی تو اہم وزارت کا مطالبہ کیا جائے گا،ق لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور وزارت کے امیدوار چوہدری شافع حسین ہونگے،ق لیگ ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر بھی معاملات طے کر سکتی ہے،پنجاب میں ق لیگ حکومت سازی میں نون لیگ کی حمائت کرے گی

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

Leave a reply