مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کرلیا

نواز شریف مری سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے
0
41
pmln

مسلم لیگ (نواز) کے قائد نوازشریف مری میں ایک ہفتہ قیام کے بعد لاہور واپس آگئے ہیں جبکہ مری میں اپنے قیام کے دوران نوازشریف مختلف کیسز میں اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوئےتھے اور وہ کل سے لاہور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں جاتی امراء رائیونڈ پہنچایا گیا، نواز شریف سہہ پہر 4 بجے کے قریب اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے اور اسلام آباد سے براستہ موٹر وے لاہور پہنچے

جبکہ واضح رہے کہ نواز شریف کی جاتی امراء میں اہم رہنماوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے 2 دن بعد نواز شریف مری چلے گئے تھے اور نوازشریف کل سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف مری سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔ نواز شریف چھانگلہ گلی سے مری ایکسپریس وے کے ذریعے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے اور ان کی روانگی کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ، ان کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی فیملی کے دیگر ممبران بھی نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔

Leave a reply