مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے عوامی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر لی۔

باغی ٹی وی : اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نمائندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اسد قیصر نےکہا کہ بہت جلد وزیر اعظم عمران خان بہت بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گےجس سےمہنگائی میں خاطرخواہ کمی ہوگی کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غازی بروتھا متاثرین کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کو 28 کیوبک سے بڑھا کر 46 کیوبک کیا جائے گا۔

قبل ازیں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا تھا ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی گفتگو ہوئی قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی۔

چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں بھی لیا چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا تھا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔

خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Shares: