ن لیگ اور پیپلز پارٹی پردے کے پیچھے مشاورت چھوڑ دیں،سینیٹر مشتاق احمد

0
44
mushtaq

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں نے کوآپریٹو سوسائٹیزبل کے خلاف ووٹ دیا،

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ 80 فیصد سینیٹرز کو معلوم نہیں کہ یہ بل کیا ہے،جس جلد بازی میں بل منظورہوا وہ غیر اخلاقی ہے،اس پربحث ہونی چاہیے،ایف اے ٹی ایف کی خوشنودی کیلئے ہم غیرآئینی اقدامات کررہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پردے کے پیچھے مشاورت چھوڑ دیں،

سینیٹر مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں 180مدارس بند کیئے گئے۔ یہ مدارس اقوام متحدہ کے کہنے پر بند کیئے گئے۔حکومت عوام کی نہیں اقوام متحدہ کی ترجمانی کر رہی ہے ،300مساجد اور مدارس پر پابندی لگانے کی کیا وجوہات ہیں

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

حکومت کو بڑا دھچکا،قومی اسمبلی سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد

سینیٹ میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا پیش کردہ کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل منظورکر لیا گیا،بل کے مطابق رجسٹرار متعلقہ حکام کی درخواست پرسوسائٹی کےبینیفشل اونر،ممبران،افسران کی معلومات دےگا،رجسٹرارممبران سوسائٹی کے اثاثوں کی تفصیلات،ایڈریس متعلقہ حکام کو دے گا،رجسٹرارسوسائٹی کی املاک اورمالی صورتحال کی معلومات متعلقہ حکام کودے گا،قانون بننے کے 3 ماہ کے اندر سوسائٹی رجسٹرارکو بینفشل مالکان کی معلومات دے گی،

بل کے مطابق اگرسوسائٹی معلومات فراہم نہیں کرے گی تو اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی،رجسٹراران سوسائٹیز کا رکارڈ 5 سال تک رکھے گا جن کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی، کوئی سوسائٹی شیئر، شیئر وارنٹ، قرضہ کو الاٹ، جاری، فروخت یا تفویض نہیں کرےگی،قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سوسائٹی، رکن افسر کو 10 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا ،کو آپریٹوسوسائٹی کےرکن،ملازم،افسریا سیکرٹری کوفراڈ یا کرپشن پر5 سال تک قید،20لاکھ تک جرمانہ ہوگا،سوسائٹی فراڈ یا کرپشن میں ملوث ہوئی تواس پرسرمائے کا ایک چوتھائی یا1کروڑ روپےجرمانہ ہوگا

Leave a reply