مرکزی مسلم لیگ نے انسداد پولیو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا.پاکستان بھر میں پولیو سےبچاؤ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی.مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے انچارج چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے پشاور سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز،مقامی عمائدین نے شرکت کی.انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت سیمینار کے انعقاد کے بعد آگاہی واک بھی کی گئی جس میںخواتین پولیو ورکرز بھی شریک ہوئیں.
انسداد پولیو آگاہی مہم کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک بڑا مشن ہے.پاکستان مرکزی مسلم لیگ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے. انسداد پولیو کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ہماری قوم کو اپاہج، معذو ر ہونے سے بچانے کے لئے پولیوورکرز کا کردار قابل تحسین ہے.دشمن چاہتا ہے کہ پاکستانی قوم کے بچے معذور ہوں لیکن ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پولیو کے معاشرے میں خطرناک اثرات ہیں . دنیا کے 160 ممالک میں پولیو وائرس تھا اب صرف دو ممالک میں رہ گیا ہے.مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں انسداد پولیو آگاہی مہم چلائے گی. سیمینارز،انسداد پولیو واک کا انعقاد کیا جائے گا. ہماری مہم کا مقصد لوگوں میں پولیو کے خطرات سے آگاہی پیدا کرنا اور ان کی ذہن سازی کرنا ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں
بعد ازاں پشاور صدر میں انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت واک کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی. پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرے اور ان کی حفاظت یقینی بنائے.