وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر …….،شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر …….،شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں جو کچھ ہواوہ جمہوری ملک میں نہیں ہوتا،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزرا کی فوج ہے اور نوکریاں روز بدلی جاتی ہیں،کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے پاس ویکسین نہیں ،حکومت ناکام ہوچکی ہے ،کسی کی جان محفوظ نہیں، آج معیشت اورخارجہ پالیسی زوال پذیر ہے،امن وامان قائم کرنے کے ذمہ داران آج بھی ناکام ہیں،23 کروڑ کا ملک خیرات میں ویکسین  لے کرلوگوں کو لگا رہا ہے، حکومت کورونا ویکسین کا ایک ٹیکہ نہیں خرید سکی،حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ،عوام مشکل میں ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان کودوسرے ممالک کے سفر سے روکا جائے گا،نوٹس پر صرف اللہ سے معافی مانگوں گا اور کسی سے نہیں،

مذاکرت کرنے تھے تو کالعدم کیوں قرار دیا ؟ خلائی مخلوق زمینی مخلوق بن چکی ہے،شاہد خاقان عباسی

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عوام شناختی کارڈ ہاتھ میں اٹھا کر چینی خریدنے پر مجبور ہے،چینی کا معاملہ سیدھا ہے، قصور وار وزیراعظم اور کابینہ ہے،شہبازشریف پر ابھی تک کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا،وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا،میں صرف ایک ذات سے معافی مانگتا ہوں، اسپیکر یا کسی اور سے نہیں،پاکستانی شناختی کارڈلےکرچینی لینےکے لیے لائنوں میں کھڑے ہیں،صحافت بھی دھمکیوں،دباؤ اورجانی خطرے کی زد میں ہے،

Comments are closed.