ڈاکٹرظفرمرزا کی طرف تفتان بارڈرپرلوگوں کے ساتھ نرم برتاو رکھنے کی درخواست کا انکشاف

0
33

کوئٹہ :ڈاکٹرظفرمرزا کی طرف سے تفتان بارڈرپرلوگوں کے ساتھ نرم برتاو رکھنے کی درخواست کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق اس وقت نئے نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے کرونا مریضوں سے نرمی کی درخواست وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کی تھی

ذرائع کےمطابق ڈاکٹرظفر مرزا نے بلوچستان حکومت کو درخواست کی کہ تفتان کے بارڈرپرجو کورنٹائن سینٹرز بنائے گئے ہیں ان کے حوالے سے نرمی کرنے کی درخواست ہی کرونا وائرس کے مریضوں کے وہاں سے ملک میں داخل ہونے کا باعث بنے ہیں

ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ اس بات کا انکشاف ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے ایک خط میں کی گئی ہے ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرظفرمرزا کی طرف سے ان لوگوں کے ساتھ نرمی برتنے کا کہا گیا ہے ،

یاد رہے کہ اس وقت ایسے ایسے انکشافات ہورہے ہیں کہ جس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ اگرڈاکٹرظفرمرزا یہ رعایت نہ دیتے تو شاید کرونا کے حوالے سے کورنٹائن سینٹرز میں درپیش صورت حال یہ نہ ہوتی

Leave a reply