وزیراعظم سے مراد راس کی ملاقات،محکمہ اسکول ایجوکیشن کی دو سالہ کارکردگی پر دی بریفنگ

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں وزیر اعظم کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی دو سالہ کارکردگی پربریفنگ دی گئی،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران متعدد منصوبے مکمل ہوئے،ای ٹرانسفر پالیسی، انصاف آفٹرنون ا سکول پروگرام منصوبوں میں شامل ہے،انصاف پرائمری اسکول پروگرام، انصاف موبائل ا سکول پروگرام بھی منصوبوں کا حصہ ہے

مراد راس نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ گزشتہ 2سال میں کرپشن اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے،ٹیکنالوجی کا استعمال بدعنوانی کے عنصر کا خاتمہ کرتا ہے،

وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوے کہا  تعلیم ہی کے ذریعے اصل ترقی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نےصوبہ پنجاب کی طرف سے اساتذہ کی ٹریننگ، یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات اور متعلقہ قانونی اصلاحات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے سکولوں میں سہولیات مہیا کرنے کی خاص تاکید کی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے یکساں نظام تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک کو ختم کیا جا سکتا ہے

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وفاقی وزراء سینیٹر شبلی فراز، شفقت محمود، حماد اظہر، مشیر مرزا شہزاد اکبر اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ہمراہ تھے

وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب نے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے متعدد اجلاسوں کی بھی صدارت کی تھی اور لاہور میں راوی کنارے منصوبے کا بھی افتتاح کیا تھا

حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

Leave a reply