وزیراعظم شہبازشریف جیکب آباد پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورانِ پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا وزیراعظم شہبازشریف کو دوران پرواز بریفنگ دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع خضدار کے علاقے وڈھ آمد ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی مینگل کے سربراہ نواب اختر جان مینگل سے ان کے چچا سردارزادہ مہراللہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ، اعلیٰ سرکاری حکام اور عمائدین بھی موجود تھے
وزیراعظم شہبازشریف کی صحبت پور آمد ہوائی، وزیراعظم کو متاثرین کے لیے امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو،چیف سیکریٹری ،اختر مینگل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی ،صحبت پور تاحال زیر آب ہے ،سیلاب متاثرین کے فی خاندان کو25 ہزار روپے دیئے گئے،صحبت پورمیں کھڑا پانی باعث تشویش ہے ،کھڑ ے پانی سے جلد کے امراض جنم لے رہے ہیں،نکاسی آب کے لیے توانائی صرف کی جائے،
وزیراعظم شہباز شریف نے کمشنر صحبت پو ر سے سوال کیا کہ آپ کو ٹاسک دیاتھا کیا بنا؟ کمشنر نے جواب دیا کہ ڈی واٹر نگ کے لیے کام کررہے ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک ماہ میں صحبت پور سے پانی کا اخراج کا عمل مکمل کیا جائے .احسن اقبال کوکہوں گا، ایکسپرٹ کے ساتھ بیٹھ کر پانی کے اخراج پرکام کریں وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اختر مینگل نے دھوپ اور چھاؤں پراہم سوال اٹھایا ،دھوپ اور چھاؤں کا سوال سمجھنے والے مسئلہ حل کردیں گے،
سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے امداد ی سرگرمیوں کا عمل جاری
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل لی بجیان کی ملاقات ہوئی ہے
دادو، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھاندان پہنچ گئیں
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1581892454865047552